31 اکتوبر، 2016، 6:29 PM

ایران کی لبنان کے نئے صدر میشل عون کو مبارکباد

ایران کی لبنان کے نئے صدر میشل عون کو مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان کا نیا صدر منتخب ہونے پرصدر میشل عون ، لبنانی عوام اور سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے لبنان  کا نیا صدر منتخب ہونے پرصدر میشل عون  ، لبنانی عوام اور سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صدر کے انتخاب کے سلسلے میں  لبنانی سیاسی کے باہمی اتفاق اہم قدم قراردیتے ہوئے کہا کہ لبنانی کی سیاسی جماعتوں نے بالآخر سیاسی بلوغ اور تدبر کا ثبوت دیتے ہوئے ملک میں جاری صدارتی خلاء کو پورا کردیا ہے۔واضح رہے کہ لبنانی پارلیمنٹ نے ڈھائی سال تک صدارتی عہدہ خالی رہنے کے بعد بالآخر حزب اللہ لبنان کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار میشل عون کو لبنان کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق میشل عون  کو لبنان کی  پارلیمنٹ کی پہلے دور کی  ووٹنگ میں 127 میں سے 83 نمائندوں  نے ووٹ دیا  جبکہ دوسرے مرحلے میں میشل عون نے 127 ووٹوں میں سے 84 ووٹ  حاصل کرلئے حالانکہ دوسرے مرحلے میں صرف  65 ووٹوں سے بھی  وہ صدر منتخب ہوسکتے تھے ۔ حزب اللہ لبنان اور المستقبل پارٹی کے درمیان اتفاق کے بعد لبنان کے صدر کے انتخاب کی راہ ہموار ہوئی ۔ واضح رہے کہ میشل سلیمان کے صدارتی عہدے کے خاتمہ کے بعد لبنان کی سیاسی پارٹیاں ڈھائی سال تک صدارتی عہدے کے لئے کسی ایک  شخص پر متفق نہیں ہوسکی تھیں۔

News ID 1867978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha